تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںدلچسپ و عجیب

بھائی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت، لاش دیکھتے ہی بہن کی بھی موت ہوگئی

بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے بھائی کی لاش دیکھ کر بہن کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع میسور کے نوجوان کیرتراج کی ٹریفک حادثے میں موت ہوئی تھی۔ اس کے گھر والے لاش کی شناخت کیلئے ہسپتال پہنچے جہاں اس کی چھوٹی بہن رشمی بھائی کی لاش دیکھتے ہی گر گئی۔ والدین نے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا تاہم اس سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکی تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق رشمی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button