انٹرنیشنل خبریںتازہ تریندلچسپ و عجیب

الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بھارتی سیاستدان رو پڑا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سیاسی لیڈر الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر میڈیا کے سامنے روپڑا۔

خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق بہوجن سماج وادی پارٹی کے رہنما ارشد رانا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سخت دل گرفتہ ہوگئے اور میڈیا کے سامنے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارٹی نے ان سے ٹکٹ کیلئے 50 لاکھ روپے مانگے تھے۔

ارشد رانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن کی پوری تیاریاں کر رکھی تھیں، پورے شہر میں ان کے اشتہارات لگ چکے تھے لیکن آخری وقت میں پارٹی نے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کردیا اور ان کا مذاق بنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button