تازہ ترینلائف سٹائل

شاہ رخ جتوئی سمیت با اثر قیدیوں کی ہسپتالوں میں عیاشی، سنٹرل جیل کراچی کا سپرنٹنڈنٹ معطل

شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی سمیت با اثر افراد کی جیل کی بجائے نجی ہسپتالوں میں عیاشی کا معاملہ سامنے آنے پر سنٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے مطابق سنٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو معطل کرکے محکمہ داخلہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ان میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو معطل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button