تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

سپین میں جنوری میں چار ہزار سے زائدلوگ غیر قانونی طور پر داخل لیکن کتنے افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ؟ اعدادوشمار منظرعام پر

ہسپانوی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے پہلے مہینے میں 4115 تارکین وطن غیر قانونی طور ہر سپین میں داخل ہوئے، گزشتہ سال جنوری کےمقابلے میں یہ تعداد 42.3فیصد زیادہ ہے۔ 3 ہزار ایک سو 94 تارکین وطن کینری جزیرے میں داخل ہوئے۔

اقوام متحدہ کی نقل مکانی کے ادارے IOM کے مطابق، جنوری 2022 میں باڈر کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 65 تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے،سپین اور شمالی افریقہ کے ساحل کے درمیان مغربی بحیرہ روم میں کم از کم 26 تارکین وطن ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، کیونکہ سمندر میں بہت سے تارکین وطن کی اموات کبھی ریکارڈ نہیں کی جاتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button