تازہ ترینکھیل

لاہور قلندر ز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مل گیا

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ویلنٹائن ڈے کے تحفے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے خصوصی سٹوری شیئر کی جسے دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں گلاب کے پھولوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کی جس پر ’ویلنٹائن ڈے‘ کا کارڈ بھی لگا ہوا تھا۔

قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ ’شکریہ! میری محبت۔‘

تاہم شاہین شاہ آفریدی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہیں یہ تحفہ کس نے بھیجا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کریں گے، اس خبر کی تصدیق دونوں خاندانوں نے پچھلے سال کی تھی۔

واضح رہے کہ شاہین جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی قیادت کر رہے ہیں، جہاں ان کی ٹیم اچھی فارم میں نظر آرہی ہے کیونکہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button