تازہ ترینلائف سٹائل

حرا مانی نے لتا منگیشکر کا گانا گا کر مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستانی مشہور اداکارہ حرا مانی نے بھی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا گایا ہوا گانا گایا اور اس کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپلوڈ کی جسے ان کے مداحوں نے پسند کیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے گانا ”لگ جا گلے“ گا کر ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ”آنجہانی لتا منگیشکر کی محبت بھری یاد میں۔۔۔یہ آواز ہمیشہ زندہ رہے گی“۔


سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو کچھ گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔بلکہ سرحد پار لتا منگیشکر کے مداحوں نے بھی حرا مانی کی آواز کو پسند کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button