تازہ تریننیشنل خبریں

سانحہ سیالکوٹ کے 88 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے سانحہ سیالکوٹ کے 88 ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ، 81 ملزموں کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا جہاں عدالت نےملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو دوبارہ 28 فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے فیکٹری مینجر اور سری لنکن باشندے پریانتھا کمارا کو بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی گئی تھی ، ملزمان نے واقعے کو مذہبی اشتعال انگیزی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی ۔

پولیس کی جانب سے مقدمے کے 88 ملزمان کو ویڈیو ثبوت اور ساتھیوں کی نشاندہی کی بناء پر گرفتارکیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button