تازہ تریننیشنل خبریں
اوگرا نے پٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز بھجوا دی

16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔
نجی ٹی وی (دنیا نیوز )کے مطابق پٹرول 8 روپے 50 پیسےفی لٹرمہنگا کرنے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کی تجویز دی گئی ہے ۔
اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافےکی سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی گئی، وزیر اعظم اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ کریں گے۔