تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںدلچسپ و عجیب

ایئرہوسٹس نے دوران سفر بیمار پڑنے سے بچنے کاایسا آزمودہ طریقہ بتا دیا کہ سننے والے دنگ رہ گئے

فضائی سفر کے دوران طبیعت خراب ہونے کا امکان کافی زیادہ ہوتا ہے اور اس صورتحال سے بچنے کے لیے کئی طرح کی احتیاطی تدابیربتائی جاتی ہیں تاہم اب ایک ایئرہوسٹس نے دوران سفر بیمار پڑنے سے بچنے کے لیے اپنا ایک ایسا آزمودہ طریقہ بتا دیا ہے کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ دی سن کے مطابق روبن بلِک مین نامی اس ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ فضائی سفر کے دوران بیمار ہونے سے بچنے کے لیے ’فرشوف‘ یا ’آرٹی چک‘ (Artichoke)نامی سبزی استعمال کرتی ہے۔روبن بتاتی ہے کہ ”میں فرشوف کی چائے بنا کر پیتی ہوں یا پھر گولیوں کی شکل میں اسے استعمال کرتی ہوں۔ میں اسے پرواز پر جانے سے قبل، پرواز کے درمیان یا پرواز کے بعد کسی بھی وقت استعمال کرتی ہوں اوریہ کسی بھی وقت استعمال کرنے سے یہ حیران کن اثرات کی حامل ثابت ہوتی ہے۔ جن مسافروں کی دوران سفر طبیعت خراب ہوتی ہے، انہیں بھی اس کا استعمال کرنا چاہیے۔“

رو بن کے اس دعوے کی ماہرین نے بھی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فرشوف فائبر سے بھرپور ہوتی ہے چنانچہ اسے کھانے سے عمل انہضام بہتر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں فضائی سفر کے دوران طبیعت خراب ہونے کا خدشہ کم ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس مقصد کے لیے فرشوف کی چائے پینا یا اس کے عرق کی حامل گولیاں کھانا یکساں مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینا بھی فضائی سفر سے منسلک بیماری سے بچنے کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button