تازہ ترین
لاہور میں دن دہاڑے ہسپتال کے اندر ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار، فوٹیج سامنے آگئی

ٹاؤن شپ کے علاقہ میں دن دیہاڑے تین ڈاکو نجی ہسپتال سے اسلحہ کے زور پر آٹھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی داخل ہوئے،ڈاکو ایک موبائل فون اور آٹھ لاکھ نقدی جبکہ سیکورٹی گارڈ کی رائفل چھین کر فرار ہو گئے۔ڈاکوؤں نے واردات کے ہسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Iqra Medical Complex
Township Lahore pic.twitter.com/eXJiVVfDfl— Team Gladiator (@MohUmair87) February 14, 2022