تازہ ترینکھیل

قومی کرکٹر عابد علی کا بحالی پروگرام، پی سی بی نے تفصیلات جاری کردیں

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی کے مطابق )ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا بحالی پروگرام جاری ہے ۔

عابد علی ان دنوں فزیکل ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ٹیسٹ اوپنر واک ، ہلکی رننگ اور ایکسرسائز کررہے ہیں ۔بلے باز آئندہ ہفتے ڈاکٹرز کو دوبارہ چیک اپ کروائیں گے ۔عابد علی نے تاحال بیٹنگ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا ہے۔ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد عابد علی بیٹنگ پریکٹس شروع کریں گے ۔

واضح رہے کہ عابد علی قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عارضی قلب کا شکار ہوگئے تھے۔بحالی پروگرام کے باعث عابد علی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button