تازہ تریندلچسپ و عجیب

گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرتا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

امریکہ میں پولیس نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کرتے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ہولناک واردات امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں ہوئی ہے جہاں 32سالہ ملزم نکولس سکریا نے تشدد کا نشانہ بنا کر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کیا اور پھر اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے پلاسٹک بیگز میں بھر رہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق انہیں ملزم کے ہمسایوں نے گھر میں جھگڑے اور چیخ و پکار کی اطلاع دی تھی، تاہم جب تک آفیسرز پہنچے، ملزم لڑکی کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کر رہا تھا۔ ملزم کے ہمسایوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب پولیس ملزم کو گرفتار کرکے لیجا رہی تھی تو وہ چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ ”اس نے میرے ’خصیے‘ کاٹنے کی کوشش کی تھی۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button