تازہ تریننیشنل خبریں
”علیم خان کی نوازشریف سے بات ہو گئی ہے اور۔۔۔“خواجہ سعد رفیق نے بڑا دعویٰ کر دیا

سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ علیم خان کی نوازشریف سے بات ہو گئی ہے تاہم میں شمولیت پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ کیا لوگ اکھٹے کرنا صرف عمران خان کو آتا ہے ، فیصلے اب قریب ہیں ، عمران خان کو جانا ہوگا ، کوئی عمران خان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتاہے ، چاہتے ہیں کہ پاکستان میں فوری الیکشن ہوں ، علیم خان کی نوازشریف سے بات ہو گئی ہے ، شمولیت پر تبصرہ نہیں کرناچاہتا ، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد ان سے تنگ ہے ، لوگوں نے اپنے حلقوں میں واپس بھی جانا ہے ۔