تازہ تریننیشنل خبریں

موٹروے پولیس کی کارروائی ، مشکوک کار سے مشروب مغرب کی بوتلیں برآمد

موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پررحیم یارخان میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کار سے 150 شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں ۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نےقومی شاہراہ پراحمد پور شرقیہ ٹال پلازہ پر خصوصی سنیپ چیکنگ کے دوارن مشکوک کار سے 150 شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ پیٹرولنگ افسران نے دوران چیکنگ مشکوک کار کو روکا تھا۔ کار کی تلاشی کے دوران 150 شراب کی بوتلیں پکڑ لیں۔ موٹروے پولیس نے کار کو قبضے میں لے لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو برآمد شدہ سامان کے سمیت مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی سینٹرل زون محمد سلیم کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس آئی جی انعام غنی کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شاہراہوں سے جرائم کا خاتمہ کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔ ڈی آئی جی محمد سلیم نےافسران کونقد انعام اورتعریفی سرٹیفیکٹ دینےکااعلان کیا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button