تازہ تریننیشنل خبریں

بلاول بھٹو اور ان کے والد لوگوں کے ضمیر خرید رہے ہیں، شاہ محمو دقریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری اور ان کے والد لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے پر تلے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول اور زرداری لوگوں کے ضمیر خرید رہے ہیں ،جو قیمت لگائی جا رہی ہے ہم اس سے واقف ہیں ۔ہم عدم اعتماد تحریک کا جمہوری اور آئینی طریقے سے مقابلہ کریں گے ،تحریک انصاف کو اپنے اتحادیوں پر پورا اعتماد ہے ،ہمارے اتحادی اپوزیشن کی چال کو سمجھتے ہیں ، ہم انشااللہ عدم اعتماد تحرک کو شکست دیں گے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور ان کے والد جو کر رہے ہیں وہ غیر آئینی ہے ، وہ جو لوگوں کے ضمیر خریدنے کیلئے قیمتیں لگا رہے ہیں ، ہمیں سب معلوم ہے ۔اپوزیشن کا انہونی اتحاد بکھر جائے گا کیونکہ ان کا نظریہ ہی مختلف ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بلاول سے سوال کیا کہ آپ کو کب سے غلط فہمی ہو گئی کہ مسلم لیگ (ن) والے آپ کے اشارے پر چلیں گے ،مجھے یقین ہے کہ اپوزیشن کو عنقریب مایوسی ہو گی، ہم تحریک عدم اعتماد کا آئین کی روح کے مطابق مقابلہ کریں گے ۔

ایک سوال پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ ہم گھبرائے ہوئے نہیں بلکہ او آئی سی سی اجلاس کی اہمیت کا اندازہ ہے او ر انشااللہ 22اور 23مارچ کو اسلام آبا دمیں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button