تازہ تریننیشنل خبریں

سندھ کالج نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع عمرکوٹ کے ملازمین کا احتجاج

سندھ کالج نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع عمرکوٹ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کےلیے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کاکہناتھاکہ ہمارے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیےجائیں ورنہ ہم وسیع احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

عبداللہ نوٹہری،عبدالغنی راہموں،غلام رسول بھیو،الھڈنو دل اور ملازمین نے میڈیا کے نمائندوں کواپنے مطالبات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 16 تک کے ملازمین کو ٹائم سکیل دیاجائے ، اسکے ساتھ گریڈ ایک سے گریڈ چار تک کے ملازمین کو پروموشن میٹرک بیس پر دی جائے، لائبریری کیٹالاگرس کو ٹائم سکیل دیاجائے اور لیبارٹری اسٹنٹ کو اپ گریڈ کیاجائے سپرنٹنڈنٹ سے لیکر اسٹنٹ ڈائریکٹر کا جلد نوٹیفکیشن جاری کیاجائے ۔نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع عمرکوٹ کے رہنماؤں عبداللہ نوٹہری ،عبدالغنی راہموں احسان علی نے مطالبہ کیاہےکہ نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیےجائیں ورنہ ہم سندھ بھر میں وسیع احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع عمرکوٹ کے رہنماؤں عبداللہ نوٹہری ،عبدالغنی راہموں احسان علی نے مطالبہ کیاہےکہ نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیےجائیں ورنہ ہم سندھ بھر میں وسیع احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button