پاکستان

سینیئر صحافی وزیراعظم کے معاون خصوصی تعینات عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد سینئر صحافی اور سیاسی تجزیہ کار فہد حسین کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ فہد حسین کی تعیناتی 1973 کے رولز آف بزنس کے ضابطے(6) 4 کے مطابق کی گئی ہے، فہد حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا اورفہد حسین کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگاـوزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے میں نو منتخب معاون خصوصی کے پورٹ فولیو کے حوالے سے کوئی تفصیلات درج نہیں کی گئیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم

نے فہد حسین کو کوئی قلمدان نہیں دیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button