پاکستان

شہباز گل نے اعتراف کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اعتراف کیا ہے کہ ٹوئٹر پر ان کے 50 ہزار فالورز ایک دم غائب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر اینالیٹکس سے گزشتہ ایک ماہ کی ایکٹیویٹی دیکھی جائے تو شہباز گل کے گزشتہ ایک ماہ میں 4 لاکھ فالوورز کا اضافہ ہوا ہے اور 13 اپریل کوفالوورز کی جو تعداد 24 لاکھ تھی وہ 10 مئی 2022 کو 28 لاکھ تک پہنچ گئی تاہم 11 مئی کو اس میں 33 ہزار سے زائد فالوورز کی کمی ہوئی۔یہ فالوورز حقیقی تھے یا بوٹس اکاؤنٹس اس بارے میں فی

الحال تو کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد بوٹ اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button