دلچسپ و عجیب

ماں نے ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کیلئے اپنے نومولود بچے کو فروخت کردیا

ماسکو (این این آئی) روسی خاتون کو ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کیلئے مبینہ طور پر اپنے نومولود بچے کو فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33سالہ خاتون کو مئی کے آخر میں انسانی اسمگلنگ کے شبے میں حراست میں لیا گیاہے ۔

روسی خاتو ن نے 25اپریل کو روس کے جنوبی شہر کاسپیسک کے ایک ہسپتال میں بچے کو جنم دیا اور اسے صرف 5دن بعد

والدین بننے کے خواہاں ایک مقامی جوڑے کو فروخت دیا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کو جوڑے کو حوالے کرتے وقت اسے 360امریکی ڈالر دیئے گئے

جبکہ 4ہفتے کے بعد خاتون کو مکمل رقم ادا کی گئی تاہم بعد ازاں پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی۔بچے کو گود لینے والے والدین نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ

خاتون نے انہیں بچہ اور اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ دیا لیکن اس نے براہ راست مکمل رقم لینے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ

خاتون نے بہتر سانس لینے کیلئے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروانے کیلئے 3200امریکی ڈالرز کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button