انٹرنیشنل خبریں

سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزے پر عمرے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی حکومت نے سیاحت کیلئے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے افراد کو مختصر قیام کے دوران قیام عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ قبل ازیں مسجد الحرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت دے دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق والدین کے ہمراہ عمرے پر جانے والے بچوں کیلئے خوشخبری آگئی۔ سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت دے دی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ والدین اب اپنے بچوں کو مسجد الحرام لاسکتے ہیں۔سرکاری حکم نامے کے مطابق 5 سال سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جبکہ 5 سال سے کم عمر کے بچے بغیر اجازت کے داخل ہوسکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button