پاکستان

خوشخبری، گاڑی، موٹرسائیکل مالکان کی بڑی مشکل حل ہوگئی

لاہور(این این آئی )محکمہ ایکسائز پنجاب نے تمام قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو تین ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیاہے، اس حوالے سے اب اہم خبر آئی ہے جس میں کہا گیا کہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔تفصیلات کیمطابق ذرائع نے ان خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ محکمہ ایکسائز پنجاب نے پنجاب حکومت کو ایک سمری بھیجی ہے جس میں غیر معمولی کیسز کے لیے 60 دن کی نرمی کی درخواست کی گئی ہے۔ان کیسز میں درخواست گزار خریدار یا سیلر کی عدم دستیابی کی وجوہات بتاتے ہوئے ایکسائز میں درخواست دائر کرے گا،درخواست وصول کرنے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ گاڑی کو مینوئلی رجسٹر کرنے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کو نظرانداز کر سکتا ہے، یہ صرف خاص معاملات میں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button