پاکستان
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل پنجاب کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گئے

لاہور (آن لائن) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل پنجاب کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گئے ہیں اور ان کے تبادلے کا معاملہ روز بروز لٹکتا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو تبدیل کرنا چاہتی اور پنجاب حکومت نے متبادل چیف سیکرٹری پنجاب کے لئے وفاق کو تین نام ارسال کر رکھے ہیں لیکن وفاق پنجاب کے بھیجے گئے تینوں ناموں پر متفق ہونے پر تیار نہیں۔ جس کے باعث چیف سیکرٹری پنجاب کے تبادلے کے حوالے سے ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔ واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سے اختلافات کے باعث پنجاب میں کام کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔