پاکستان
الیکشن 2023ء، عمران خان نے عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیاجس کے بعد پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے عام انتخابات کے لیے پارٹی تنظیموں کے ساتھ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا۔اسد عمر کی زیر صدارت وسطی پنجاب کا اجلاس ہوا، اجلاس میں یاسمین راشدد، حماد اظہر، اعجاز چودھری اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبے میں آئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔