انٹرنیشنل خبریںتازہ ترین

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ سےسیکولرازم کےلبادے میں پوشیدہ بھارت کا ہولناک چہرہ بے نقاب ہوا:سردارتنویر الیاس

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزادکشمیر کے صدر اور موسٹ سینئر وزیر سردارتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی رپورٹ سے سیکولرازم کے خوبصورت لبادے میں پوشیدہ بھارت کا ہولناک چہرہ بے نقاب ہوا،رپورٹ میں 2021 ءمیں پیش آنے والے واقعات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت میں حکومت مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور اقلیتوں کو ہدف بنایا جارہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ‘حکومت نے ایسے قوانین اور پالیسیوں کو اپنایا جو مذہبی اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ عالمی برادری، او آئی سی، یورپی یونین اور اقوام متحدہ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور غیر مقامی ہندووں کو غیر قانونی طور پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے ،ریاستی اراضی کو غیرمقامی تاجروں کو فروخت کرنے اور فوجی مقاصدکے استعمال کے لیے وسیع علاقے الاٹ کرنے جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا سنجیدہ نوٹس لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button