تازہ ترینلائف سٹائل

اداکارہ بپاشا باسو نے بگ باس 15 کے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نا م بتا دیا

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے بگ باس 15 کے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا نا م بتا دیا،انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر کھلاڑی پریتیک شا ہ جپال کی تصویر لگائی اور لکھا کہ ”اسے دیکھنا بہت دلچسپ ہے“۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ نے پرتیکیت شاہ جپال کی تصویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ ”سب سے بہترین اور میرا پسندیدہ کھلاڑی بگ باس 15کا پریتیک شاہ جپال ہے جسے دیکھنا سب سے دلچسپ ہے۔جیسے وہ بورنگ کھیل کو بھی وہ دلچسپ بنا دیتے ہے۔یہ ایک حقیقت پر مبنی شو ہے یہاں ہر اداکاری نہیں بلکہ صلاحیت کام آتی ہے،اور سب یہاں پر اسے ہی منتخب کریں گے جو جیتنے کا حقدار ہوگا“۔
اس سے پہلے بالی ووڈ پنجابی اداکار روحن مہراجو کہ بگ باس 10 کا حصہ رہ چکے ہے انھوں نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ”میں اس سیزن 15کو دیکھ رہا ہوں اس سیزن میں نشاط،کرن،عمر،تیجسوی اور پریتیک لیڈ کرر ہے ہیں۔لیکن مجھے لگتا ہے کہ پریتیک کو شو جیتنا چاہیے کیونکہ وہ ایک مضبوط کھلاڑی ہے“۔

یاد ر ہے کہ پریتیک اس سے پہلے بگ باس او ٹی ٹی میں حصہ لے چکے ہے ان کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے انھیں بگ باس کے سیزن 15 میں شامل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button