تازہ ترینلائف سٹائلنیشنل خبریں

سائبر کرائم کیس، عدم پیشی پر میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری

ضلع کچہری لاہور میں مجسٹریٹ نے سائبر کرائم مقدمے میں عدم پیشی پر میشا شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے میشا شفیع، ماہم جاوید، علی گل، فیصان رضا اور حسیم الزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع سمیت 5 ملزموں کی حاضری معافی کی درخواستیں ناقابل وضاحت ہیں اس لیے میشا شفیع سمیت 5 ملزم آئندہ سماعت پر 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں۔
اس کے علاوہ عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جبکہ عدالت نے شریک ملزم علی گل پیر کی بریت کی درخواست پر وکلا کو 8 فروری کو طلب کر لیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button