تازہ ترینٹریولنیشنل خبریں

سانحہ مری کس وجہ سے پیش آیا ؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

سانحہ مری کی تحقیقات کےد وران انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مری میں گنجائش سےزیادہ گاڑیاں حادثےکاباعث بنیں ۔پنجاب ہائی وےکی 16 مشینیں سانحہ کےدوران کام میں مصروف رہیں۔ لوڈرزاورمشینیں کلڈنہ،جی پی اوچوک سمیت 7 مقامات پرموجودتھیں۔ گنجائش سےزیادہ ٹریفک اورغلط پارکنگ سےمسائل پیدا ہوئے۔ٹریفک جام ہونےسےمشینیں آفت زدہ علاقوں میں صحیح کام نہ کرسکیں۔لارنس کالج روڈپرٹریفک کورواں رکھاجاسکتاتھا،شدیدبرفباری سےممکن نہ ہوا۔

واضح رہے کہ سانحہ مری کے دوران 23 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔پنجاب حکومت نے سانحہ کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جو اپنی تحقیقات کررہی ہے اور جلد اپنی رپورٹ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button