تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںدلچسپ و عجیب

پیزا آرڈر کرتے ہوئے پیسے گنوانے والی خاتون اپنے 10 ہزار ریکور کرنے کی کوشش میں 12 لاکھ روپے سے ہاتھ دھوبیٹھی

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک بزرگ خاتون پیزا اور ڈرائی فروٹس آرڈر کرتے ہوئے گنوائے گئے اپنے پیسے ریکور کرنے کے چکر میں تقریباً 12 لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق خاتون نے گزشتہ برس جولائی میں آن لائن پیزا آرڈر کیا جس کے نتیجے میں اس کے 9،999 روپے کٹ گئے۔ اس کے بعد 29 اکتوبر کو اس نے ڈرائی فروٹس آرڈر کیے تو وہ 1،496 روپے گنوا بیٹھی۔

خاتون نے اپنے پیسے ریکور کرنے کی کوشش میں گوگل سے ایک نمبر ڈھوندا اور اس پر رابطہ کیا۔ فون سننے والے شخص نے بزرگ خاتون کے موبائل میں ایک ایپلی کیشن انسٹال کروائی اور اس کے بعد اسے 14 نومبر اور یکم دسمبر 2021 کے دوران اس کے بینک اکاؤنٹ سے 11 لاکھ 78 ہزار روپے غائب کردیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button