ٹریولتازہ ترین

مری میں سیاحوں کو داخلے کی مشروط اجازت ،روزانہ کتنے ہزار گاڑیاں داخل ہو سکیں گی ؟

انتظامیہ نے ملکہ کوہسار مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد سیاحوں کو داخلے کی مشروط اجازت دےدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مری میں داخلے کی مشروط اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق روزانہ آٹھ ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مری 17 جنوری تک سیاحوں کے لیے بند رہے گا، داخلی گاڑیوں پر پابندی مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے، حد سے زائد گاڑیوں کو روکنے کی ذمہ داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے کے درمیان مری میں سیاحوں کا داخلہ نہیں ہوگا، ایکسین چیف ٹریفک آفیسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔سی ٹی او، سی پی او مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہوں گے، محکمہ موسمیات کے تعاون سے ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کا موثر نظام بنایا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مری داخل ہونے والی گاڑیوں کی تعداد گننے کے لیے مناسب پولیس کی نفری تعینات ہوگی، مری آنے اور جانے والی گاڑیوں کا باقاعدہ ڈیٹا بیس مرتب کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button