تازہ ترینلائف سٹائل

سیف علی خان کا بیٹا فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ، سٹریچر پر گرائونڈ سے باہر لانا پڑگیا

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور سٹریچر پر رکھ کر گراؤنڈ کے کنارے لایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان نامور بھارتی اداکاروں ابھیشیک بچن، جم سربھ اور اپرشکتی کھورانا سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ آپس میں فٹبال میچ کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ زخمی ہوگئے۔ ابراہیم نے میدان میں فٹبال کو بڑا ہٹ لگانے کی کوشش کی جس کے باعث ان کی ایک ٹانگ میں چوٹ آئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیف علی خان کے بیٹے کو میدان میں ہی ماہرین نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی بعد ازاں انہیں مزید معائنے کے لیے اسپتال میں ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ابراہیم علی خان کو زخمی ہونے کے بعد اسٹریچر پر طبی امداد فراہم کرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button