تازہ تریننیشنل خبریں
پاکستان نے بھارتی میزائل کے پاکستان کی حدود میں گرنے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

پاکستان نے بھارتی میزائل کے پاکستان کی حدود میں گرنے کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس کو ٹیلی فون پر بریفنگ دی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ٹیلیفون کیا اور بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے سے متعلق بتایا اور کہا کہ یہ پاکستان کی فضائی حدود کی صریحاً خلاف ورزی ہے ، واقعہ بھارت کے تحفظ ہوا بازی اور علاقائی امن و استحکام سے لا پرواہی کی عکاسی کرتا ہے ، واقعہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا تسلسل ہے،اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری واقعہ پر توجہ دے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پوری طرح تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔