"صرف ایک دفعہ یہ کام کردو” تحریک عدم اعتماد، حکومت نے پھر بااثر حلقوں سے مدد مانگ لی

مارچ کے آخری ہفتے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی کی کارروائی متوقع ہے ، ایسے میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے اپنے اپنے حق میں دعوے کیے جارہے ہیں لیکن ایسے میں سینئر صحافی کامران یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بااثر حلقوں سے مدد مانگ لی ہے ۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ ” حکومت نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے بااثر حلقوں سے مدد مانگ لی اور درخواست کی ہے کہ صرف اتحادیوں کو ایک دفعہ پیغام دے دیں کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، باقی منحرف پی ٹی آئی کے اراکین کو حکومت خود دیکھ لے گی”۔
حکومت نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے بااثر حلقوں سے مدد مانگ لی! صرف اتحادیوں کو ایک دفعہ پیغام دے دیں وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں باقی منحرف پی ٹی آئی کے اراکین کو حکومت خود دیکھ لے گی!
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) March 15, 2022
ادھر صحافی عدیل راجہ نے موقف اپنایا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ بااثر حلقے ان کیساتھ ہیں ، اس کے جواب میں کامران یوسف نے لکھا کہ "گیم ہی بااثر حلقوں کی ہے اور یہی اس ملک کا المیہ ہے”۔
یہ "گیم" ہی با اثر حلقوں کی ہے اور یہی اس ملک کا المیہ ہے https://t.co/IJCVkv9DRQ
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) March 15, 2022