تازہ ترینصحت و زندگی

بچی کا دانہ نکال دیا

جلد پر نکلنے والے دانے انسان کو بہت پریشان کرتے ہیں اور جی چاہتا ہے کہ فوری انہیں نوچ کر نکال دیں۔ بدقسمتی سے اکثر لوگ یہ غلطی کر بیٹھتے ہیں اور انگلیوں سے دبا کر ان دانوں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، اور ایسے میں یہ خیال بھی نہیں کرتے کہ انگلیاں صاف ہیں یا نہیں۔

یہی غلطی چین سے تعلق رکھنے والی ایک ماں نے اپنی بیٹی کی ناک پر نکلنے والے دانے کو ختم کرنے کی کوشش میں کی، لیکن اس کا نتیجہ ایسی خوفناک بیماری کی صورت میںنکلا کہ بیچاری بچی کے دماغ کا آپریشن کرنا پڑگیا۔

میل آن لائن کے مطابق گوانگ زو ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خاتون کے ہاتھ صاف نہیں تھے جس کی وجہ سے بچی کے جسم میں بیکٹیریا کا انفیکشن ہوگیا جو دوران خون کے ساتھ دماغ تک بھی پہنچ گیا۔ گوانگ زو ڈیلی کے مطابق شیاﺅ می نامی 10 سالہ بچی کا 5گھنٹے پر مشتمل آپریشن کرکے اس کے دماغ سے 8 ملی میٹر کا متاثرہ ٹکڑا نکالا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button