تازہ تریننیشنل خبریں

لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سمارٹ واٹر میٹر لگیں گے، معاہدہ طے پاگیا

لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سمارٹ واٹر میٹر لگیں گے، واسا اور غیر ملکی کمپنی کے درمیان سمارٹ واٹر میٹر لگانے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں سمارٹ واٹر میٹر کی تنصیب کے سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی ، تقریب میں Xiang لاہور واٹر میٹرنگ کمپنی اور واسا کے حکام نے سمارٹ واٹر میٹرز لگانے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت لاہو رمیں 7لاکھ 11ہزار سے زائد سمارٹ واٹر میٹر لگائے جائیں گے، کمپنی 93فیصد گھریلو اور7فیصد کمرشل سمارٹ واٹر میٹر لگائے گی، کمپنی 10 سال تک سمارٹ واٹر میٹر کی تنصیب او ردیکھ بھال کرے گی، سمارٹ ڈیجیٹل واٹرمیٹر کی بدولت گھر گھر جا کر ریڈنگ لینے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سمارٹ ڈیجیٹل واٹرمیٹر سے پانی کی بچت ہوگی اور واسا کاریونیو بڑھے گا، پراجیکٹ کے مقامی اسمبلنگ پلانٹ سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر بھی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ لاہو رواٹر میٹرنگ پراجیکٹ اپنی نوعیت کا نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا منصوبہ ہے، سمارٹ واٹر میٹرپراجیکٹ کی افادیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کا دائرہ کا دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

تقریب میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسدکھوکھر،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ،واساحکام، چینی کمپنی کے عہدیداران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button