جسم کے اس حصے پر تل کینسر کی علامت ہے۔۔ جلدی سے اپنے جسم کا

انسانی جسم پر ظاہر ہونے والے غیر معمولی نشانات بعض اوقات جسم کے اندر خطرناک بیماریوں کو ظاہر کرتے ہیں اور اس سے لاپرواہی بعض اوقات بڑی بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے اسی لیے ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بازو پر تل کے نشان ایک خاص مقدار سے زیادہ ہوجائیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کینسر جیسی مہلک بیماری کا شکار ہیں.
جلدی بیماریوں سے متعلق برطانوی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی کے بازو پر 11 یا اس سے زائد تل موجود ہوں تو اس بات کا خطرہ ہے کہ ایسا شخص جلد کے کینسر کی بیماری میلانوما کا شکار ہو سکتا ہے اس لیے اسے فوری اپنا کینسر کا ٹیسٹ کرانا چاہئے.تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دائیں ہاتھ پر تلوں کی گنتی کرنے سے پورے جسم کے تلوں کی تعداد کا بھی پتا کیا جا سکتا ہے .برطانیہ میں ہر سال تقریباً 13 ہزار افراد جلد کے سرطان میلانوما سے متاثر ہوتے ہیں یہ بیماری عام طور پر بدن میں پائے جانے والے غیر معمولی تل سے پھیلتی ہے اسی لیے میلانوما ہونے کے خطرے کا تعلق تلوں کی تعداد سے ہے، یعنی اگر کسی کو بہت زیادہ تل ہیں تو اسے اس بیماری سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ بھی ہے.