تازہ تریننیشنل خبریں
جنسی تعلقات سے انکار پر نوجوان نے خواجہ سراء کے ڈیرے پر فائرنگ کردی، افسوسناک خبر

مانسہرہ میں خواجہ سراء کے ڈیرے پر فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی ہوگئے، پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ایک زخمی خواجہ سراء نے الزام لگایا کہ ملزم سبطین جنسی تعلقات رکھنا چاہتا تھا۔
جیو نیوز کے مطابق واقعہ بائی پاس روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں خواجہ سراؤں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیاگیا ہے۔ زخمی حالت میں لائے گئے خواجہ سراؤں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔