تازہ تریندلچسپ و عجیب

دبئی جانیوالے مسافر کے جوتے سے 40 تولہ سونا برآمد، گرفتار کرلیاگیا

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانیوالے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا، مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا۔

ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ عملے نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی، ملزم اورسونا مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button