تازہ تریننیشنل خبریں

اپوزیشن اور حکومت ملکی مفاد میں جلسے منسوخ کر دیں, چودھری شجاعت کی اپیل

رہنما مسلم لیگ (ق)چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ملکی مفاد کیلئے جلسے منسوخ کریں , سیاسی مسابقت ملک میں افراتفری اور بحران پیدا کرسکتی ہے , افراتفری ، بحران کا فائدہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کو ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام جلسے کرنا نہیں لیکن حکومت نے جلسے شروع کردیے، پاکستان ایسی خطرناک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے کہ ملک کیلئے کئی بڑے فیصلے کیے ہیں، ہار اور جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر ووٹنگ میں حصہ لیں، فریقین اپنے کارکنوں کو اشتعال مت دلائیں۔ان کاکہناتھاکہ غریب اورمہنگائی کے ستائے عوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں ۔ملک اس قسم کی خطرناک محازآرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button