تازہ تریننیشنل خبریں
عدم اعتماد کے روز کوئی غیر حاضر ہوا تو کارروائی ہوگی، آصف زرداری کا پی پی پی پی کے ارکان اسمبلی کو خط
وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ چکا ہے ، ملک میں جوڑ توڑ کی سیاست جاری ہے جبکہ سابق صدر اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف زرداری نے اپنے ارکان اسمبلی کو عدم اعتماد کے روز غیر حاضر ہونے پر کارروائی کا سامنا کرنے سے آگاہ کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز ( پی پی پی پی) نے اپنی پارٹی کے ارکان کو خط میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرا رکھی ہے ، ووٹنگ کے روز تمام ارکان حاضری کو یقینی بنائیں ، کوئی رکن اسمبلی غیر حاضر ہوا تو آرٹیکل 63 سے کے تحت کارروائی ہوگی ۔