تازہ تریننیشنل خبریں

پارلیمنٹ حملہ کیس، صدر عارف علوی سمیت تمام پی ٹی آئی رہنما بری

پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بری ہو گئی ،انسدا د دہشتگردی عدالت نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت تمام 11نامزد ملزمان کو بری کردیا ، بری ہونے والوں میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود، اسد عمر،چودھری اعجاز ، سیف اللہ نیازی ، راجہ خرم نواز اور شوکت یوسفزئی شامل ہیں ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے دائر 88بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کر دیا ۔ واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عار ف علوی نے اس کیس میں استثنیٰ نہ لینے کی درخواست درج کرائی تھی ،ان کا کہنا تھا آئین پاکستان میں صدر کو کیس سے استثنیٰ لینے کی اجازت ہے لیکن اسلام میں قانون سب کیلئے برابر ہے اس لیے استثنیٰ نہ دیا جائے ۔پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی گزشتہ سماعت میں پراسیکیوشن نے جواب دیا تھا کہ ہمیں پی ٹی آئی رہنمائوں کی بریت کی درخواستوں پر کوئی اعتراض نہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پھر تو کیس بنتا ہی نہیں لیکن ملزمان فیصلہ سننے تو آجاتے۔یاد رہے کہ آج صبح پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگوائی ، شاہ محمود قریشی کے ساتھ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی تھے ، عدالت نے دونوں کی حاضری لگانے کے بعد کہا کہ باقی لوگ بھی آجائیں تو فیصلہ سناتے ہیں اور سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی تھی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 88بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کر دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button