تازہ ترین

حدیقہ کیانی کو کس کے ساتھ شادی کا مشورہ یا جارہا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران ہونگے

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور ساتھی اداکار بلال عباس خان کی جوڑی کو انتہائی پسند کیا جا رہا ہے ، مداحوں ےاپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کو ہمیشہ اکٹھے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے ساتھی اداکار بلال عباس خان کے ہمراہ کام کرنے کا تجربہ شیئر کیا اور ان کے کام کو سراہا۔حدیقہ کیانی اور

بلال عباس کو دورِ حاضر کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی قرار دیا جارہا ہے جب کہ کچھ پرستار تو دونوں ستاروں کو حقیقت میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘میں بلال کے ساتھ ڈرامے میں کام کا تجربہ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں،

بہت ہی کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن سے آپ روح کی گہرائیوں سے تعلق قائم کرسکتے ہیں، بلال وہ شخص ہیں جن سے میرا اس قسم کا خوبصورت تعلق قائم ہوا’۔ حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ بلال ایک ایماندار اور سچا آرٹسٹ ہے جو اپنے کام کی نوعیت کو دل سے سمجھتا ہے، میں اس کے ساتھ کام کرکے خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں۔ گلوکارہ کی پوسٹ پر مداحوں نے انہیں بلال عباسی سے شادی کا مشورہ دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button