کھیل

آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

سڈنی ٗ اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔آسٹریلین پولیس کے مطابق حادثہ رات 11بجے کے بعد ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔آسٹریلوی پولیس کےمطابق گاڑی میں 46 سالہ شخص سوار تھا جو زخموں کی تاب نہ لاسکا، ایک شخص نے متاثرہ شخص کو بچانے کی کوشش کی تھی۔آسٹریلین میڈیا کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26

ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ اینڈریو سائمنڈز دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔انڈریو سائمنڈز شین وارن کے بعد اس سال انتقال کرجانے والے دوسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال 4 مارچ کو آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن بھی حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے لکھا کہ اینڈریو سائمنڈز کی حادثے میں موت کا سن کا دھچکا لگا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ ان کا سائمنڈز کے ساتھ فیلڈ میں اور فیلڈ سے باہر اچھا تعلق رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button