نیشنل خبریں

بچوں کو گود لینے والے سرکاری مراکز میں 4 سال کے دوران 819 بچے ہلاک

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں بچوں کو گود لینے والے سرکاری مراکز میں چار سال کے دوران 819 بچے ہلاک ہو گئے، مرنے والوں میں معذور اور خصوصی بچے بھی شامل ہیں۔بھارت میں بچوں کو گود لینے کے سرکاری مراکز موت بانٹنے لگے، 2018 سے اب تک 800 سے زائد بچے خصوصی ایڈاپشن سنٹر میں ہلاک ہوئے۔ انڈین سینٹرل ایڈاپشن ریسورسز اتھارٹی نے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ 2021 سے 2022 کے دوران 169 بچے مختلف وجوہات کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ 2018 سے 2019 کے دوران 251 بچے ہلاک ہوئے۔ 2019 سے 2020 کے دوران تعداد بڑھ کر281 تک پہنچ گئی۔ 4 سالوں میں اب تک مرنے والے بچوں کی کل تعداد819 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button