ضمنی انتخابات سے قبل کپتان کا زور دار چھکا
کراچی(این این آئی)این اے 239 کورنگی میں ضمنی انتخاب کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات کی جانچ پڑتال پیرکوکی گئی۔ جانچ پرتال کے بعد این اے 239 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہاہے کہ عمران خان کو ہرانے کیلئے کسی نئی جماعت کو پاکستان میں آنا ہوگا،پیپلز پارٹی نے کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ایم کیو ایم آج ان کے ساتھ ہے، آنے والے الیکشن میں ایم کیو ایم کی سیاست دفن ہوجائے گی،زرداری کا شرم سے کوئی تعلق نہیں، سندھ میں ڈائیریا سے لوگ مررہے ہیں،میڈیا پر ایک مشکل وقت ہے میڈیا آزادی سے کام نہیں کرپارہا، عمران خان کے دور میں میڈیا نے آزادی سے کام کیا۔انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اور پی ٹی آئی لاہور کو کامیاب جلسے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس بار 14اگست پرجوش انداز میں منایا گیا، کوئی گلی ایسی نہیں جہاں عمران خان کی اسکرین نہ لگائی گئی ہو۔خرم شیرزمان نے کہا کہ کروڑوں لوگوں نے عمران خان کی آواز سے آواز ملائی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ عمران خان نے ناکام بنایا۔ا