پاکستان
شریف فیملی کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی، 500سے زائد پولیس اہلکار شریف خاندان کی سیکورٹی پر تعینات تھے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے شریف خاندان کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کی واپسی کی ہدایت دی گئی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن کے گھروں کے باہر پولیس سیکیورٹی تعینات تھی ،
پولیس کی جانب سے صرف وزیراعظم شہباز شریف کو پولیس کی سیکورٹی فراہم ہے۔وزیر داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جو گھر ڈیکلیئر کیے
وہاں سیکیورٹی دی جارہی ہے۔پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ 500سے زائد پولیس اہلکار شریف خاندان کی سیکورٹی پر تعینات تھے۔
پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ عطا تارڑ اور دیگر مسلم لیگی رہنما کو فراہم سیکیورٹی بھی واپس لی جا چکی ہے۔