پاکستان

تحریک انصاف کا لاہور جلسہ ، خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیوز منظر عام پرآگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم جلسے میں 13 اگست کی رات خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جشن آزادی سے ایک روز قبل جلسہ کیا تھا

اور اس دوران خواتین سے بدسلوکی کا واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔سماء نیوز کی شیئر کردہ ویڈیو زمیں خواتین کو خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ چینل کے مطابق گیٹ پر چڑھی خاتون پیشے سے وکیل ہیں جنہوں نے خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھنا مناسب سمجھا۔اس حوالے سے چینل نے دعویٰ کیا کہ جلسہ ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان خواتین پر چڑھ دوڑے اور مختص انکلیوژر سے نکلنے کے بجائے خواتین کے انکلیوژر میں گھس گئے، اس دوران انہیں شدید ہراساں کیا گیا۔ ویڈیو میں خواتین کو پریشا ن سی صورتحال میں دھکم پیل سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا لیکن انہیں جگہ دینے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنان دھکے دیتے رہے۔دوسری جانبجیو نیوز کے مطابق ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو یوم آزادی کے کیک کے لیے لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو رحیم یار خان کے شہر لياقت پور کی ہے جہاں کیک کے لیے پی ٹی آئی کارکنان آپس میں ہی لڑپڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button