اسلامک کارنر

اللہ پاک کےیہ دونام پڑھ لو اور مشکلیں منٹوں میں حل ہو جائیں گی

مشکلات زندگی کا حصہ ہیں ۔ایسے حالات میں انسان ایسے ذرائع استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے وہ ان مشکلات کا مقابلہ کرسکے ۔اللہ پر ایمان رکھنے والے اور اپنی ہر مشکل میں اللہ کو ہی یاد رکھنے والے لوگوں کو اللہ کے سوا کوئی اور کارساز نہیں دکھائی دیتا اور یہی درست راستہ بھی ہے ۔وہ انسانوں پر تکیہ نہیں کرتے ۔

ایسے حضرات کو انتہائی آسان سا عمل بتا رہا ہوں کہ وہ یہ کلمہ یاد رکھ لیں ۔جب کبھی انہیں کوئی دشواری یا مشکل درپیش ہوتو انہیں چاہئے کہ وہ ’’اغثنی یا رحمٰن ‘‘پکارا کریں ۔بزرگان دین کا کہنا ہے جو بھی اللہ کو اسطرح پکارتا ہے ،ان کی غیب سے مدد ہوتی ہے ۔ انشاء اللہ مولا کریم انکی پکار اور بے بسی کو قوت و توانائی میں بدل ڈالے گا اور انہیں مشکلات سے نکال کر آسانی اور فراخی عطا فرمائے گا۔روزانہ ایک تسبیح پڑھ کر اپنے حق میں دعا کرناچاہئے۔اس دعا میں شکر اور عاجزی و بے بسی کا احساس ہے کہ بندہ اللہ کے سوا کسی سے رحم مانگنے کا خواستگار نہیں۔وہی ذات مسبب الاسباب ہے۔ چھوٹی سی دعاپڑھنے کا فائدہ جان لو ، غریب سے غریب بھی ایک بار پڑھ لے تو بے پناہ امیر ہو جائے ۔۔

۔دنیا میں ہر انسان چاہتا ہے کہ اسکے رزق میں کبھی بھی کمی نہ آئے ۔اگر اسے وافر مل رہا ہوتا ہے تب بھی اس میں اضافہ کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔ایسے میں وہ لوگ جنہیں تنگی رزق کا سامنا ہوتا ہے وہ بھی اس تگ ودو میں لگے ہوتے ہیں لیکن ان کی امید بر نہیں آتی۔ جن کی روزی میں تنگی ہو اور وہ چاہتے ہیں کہ خزانہ غیب سے انکی مدد ہوتی رہے ،دولت میں اضافہ ہو تو یہ وظیفہ پڑھیں۔ سبحان اللہ العظیم وبحمدہ استغفراللہ واسئلہ من فضلہ ۔ روایت ہے کہ کسی نے حضرت امام موسیٰ کاظمؓ سے اپنے کاموں کے بند ہونے کی شکایت کی اور کہا کہ جو کام کرتا ہوں اس میں فائدہ نہیں ہوتا تو آپؓ نے فرمایا کہ صبح نماز فجر کے بعد دس مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کرو۔انشا اللہ تمہارے لئے غیب سے مالی مددپہنچے گی۔آپ بھی یہ وظیفہ آج سے پڑھنا شروع کردیں آپ کے دن بدل جائینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button