صفر پر آئوٹ ہوا تو راجستھان رائلز کے مالک نے مجھے تھپڑ مارے، راس ٹیلر کا تہلکہ خیز انکشاف
آکلینڈ (آئی این پی)نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر راس ٹیلر نے انڈین پریمیئر لیگ کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔ 38سالہ راس ٹیلر نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا کہ صفر پر آئوٹ ہوا تو راجستھان رائلز کے مالک نے مجھے تھپڑ مارے ۔ راس ٹیلر نے اپنی کتاب میں بتایا کہ مجھے تین چار تھپڑ مارے گئے ۔
کہا گیا کہ ملین ڈالر صفر پر آئوٹ ہونے کے نہیں دیے ۔راس ٹیلر نے مزید کہا کہ گو کہ تھپڑ جارح نہیں تھے مگر پروفیشنل ماحول میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ اس قسم کی رقم حاصل کرتے ہیں، تو آپ یہ ثابت کرنے کے لیے بے چین ہوتے ہیں کہ آپ اس کے قابل ہیں۔ اور جو لوگ آپ کو اس قسم کی رقم ادا کر رہے ہیں ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، یہ پیشہ ورانہ کھیل اور انسانی فطرت ہے۔میں نے RCB میں بہترین پرفارم کیا، اگر میری فارم اچھی نہ بھی ہوتی تو انتظامیہ کو مجھ پر بھروسہ ہوتا کیونکہ میں نے ماضی میں پرفارم کیا تھا۔جب آپ کسی نئی ٹیم میں جاتے ہیں، تو آپ کو وہ حمایت نہیں ملتی۔ آپ کبھی بھی آرام دہ محسوس نہیں کرتے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ بغیر کسی سکور کے دو یا تین گیمز کھیلتے ہیں تو آپ کو سرد آنکھوں سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔