جشن آزادی پر باجے بجانے پر پابندی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے جشن آزادی پر عوامی جگہوں پر باجے ہارن اور سیٹی کے استعمال پر پابندی کے لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ 14 اگست آزادی کا دن گزر گیا ہے، اب درخواست کا جواز نہیں رہتا۔ جسٹس شاہد وحید نے میاں منیب طارق کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کو فریق بنایا گیا تھا۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ باجا، ہارن اور سیٹی کا استعمال انسانی زندگیوں کے لئے نقصان دہ ہے۔
ان کے بیجا استعمال سے عوام متعدد موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، پبلک پلیسز، اجتماعات اور عوامی جگہوں پر اسکا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت باجا، سیٹی اور ہارن کے مفاد عامہ کی جگہوں اور اجتماعات پر استعمال پر پابندی عائد کرے۔