پاکستان

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 2 جوان شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ موٹر وے پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ایلیٹ فورس کی گاڑی تیز رفتار کار کی ٹکر سے الٹ کر حادثے کا شکار ہوئی،جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 2 جوان شدید زخمی ہو گئے،جن کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،حادثہ موٹر وے ایم ٹو پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button